بنی گالہ اراضی کیس ایک گھر گرانا ہے تو تمام غیر قانونی تعمیرات گرانا ہوں گی سپریم کورٹ

یہ عدالت کا کام نہیں کہ ہزاروں گھروں کو گرانے کا حکم دے، جسٹس عمر عطا بندیال


ویب ڈیسک May 10, 2017
غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے ادارے خود فیصلہ کریں، سپریم کورٹ۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے بنی گالہ اراضی کیس میں کہا ہے کہ ایک گھر گرانا ہے تو تمام غیر قانونی تعمیرات گرانا ہوں گی۔

بنی گالہ اراضی کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر سی ڈی اے حکام کی جانب سے عمران خان کا گھر غیر قانونی قرار دینے پر کپتان سے جواب طلب کرنے کی وضاحت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ اگر بنی گالہ میں ایک غیر قانونی گھر گرانا ہے تو تمام غیر قانونی تعمیرات گرانا ہوں گی، یہ عدالت کا کام نہیں کہ ہزاروں گھروں کو گرانے کا حکم دے، ادارے اس حوالے سے خود فیصلہ کریں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3 ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |