نیوز لیکس سے متعلق 29 اپریل کی ٹوئٹ واپس لے لی آئی ایس پی آر

29 اپریل کی ٹویٹ کسی ادارے یا شخصیت کے خلاف نہیں تھی، آئی ایس پی آر

پاک فوج آئین پاکستان کی بالادستی کے لئے پرعزم ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو؛ پی پی آئی/ فائل

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نیوز لیکس کا معاملہ حل ہوگیا ہے اور اس حوالے سے 29 اپریل کو کی گئی ٹوئٹ واپس لے لی گئی ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیوز لیکس کا معاملہ حل ہوگیا ہے، 29 اپریل کی ٹویٹ کسی ادارے یا شخصیت کے خلاف نہیں تھی لہذا ٹوئٹ کو واپس لے لیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج جمہوری عمل کی حمایت کرتی ہے اور پاک فوج آئین پاکستان کی بالادستی کے لئے پرعزم ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نیوز لیکس سے متعلق معاملات طے پاگئے

واضح رہے کہ 6 اکتوبر 2016 کو انگریزی اخبار نے وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سےمتعلق ایک خبر شائع کی تھی، جس میں کالعدم تنظیموں کے معاملے پر فوج اور سول حکومت میں اختلافات کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ خبر پر شدید تنقید کے بعد پرویز رشید سے وزارت اطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا تھا۔ ڈان لیکس کی تحقیقات کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ کمیٹی کی رپورٹ پر وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہوا تھا جسے ترجمان پاک فوج نے مسترد کردیا تھا۔
Load Next Story