وزارت داخلہ نے نیوز لیکس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا

وزیراعظم کے حکم پر متعلقہ اداروں کی جانب سے عملدرآمد کے باعث نیوز لیکس معاملہ حل ہوچکا، وزارت داخلہ کا اعلامیہ


ویب ڈیسک May 10, 2017
ڈان لیکس کا معاملہ ختم ہوگیاہے ، اوزارت داخلہ کا علامیہ فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے وزیراعظم کے حکم پر عمل درآمد کے بعد نیوز لیکس معاملہ حل ہوچکا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے نیوز لیکس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے 29 اپریل کو نیوز لیکس کی متفقہ سفارشات کی منظوری دی تھی، تحقیقاتی کمیٹی نے پرویز رشید کے خلاف حکومتی ایکشن کی تائید کی اور طارق فاطمی کو موجودہ عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی ، وزارت اطلاعات کے سینئیر آفیسر راؤ تحسین نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، کمیٹی نے متفقہ طور پر کہا کہ راؤ تحسین نے پیشہ ورانہ انداز اختیار نہیں کیا اور انہوں نے نےغیرذمے داری کا مظاہرہ کیا، جس پر کمیٹی نے راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے جب کہ کمیٹی نے ڈان اخبار، ایڈیٹر اور رپورٹر کا معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیوز لیکس سے متعلق معاملات طے پاگئے

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ سلامتی سےمتعلق امور پر پرنٹ میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق کی ضرورت ہے، وزیراعظم کے حکم پر متعلقہ اداروں کی جانب سے عمل درآمد کے باعث نیوز لیکس معاملہ حل ہوچکا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیوز لیکس سے متعلق ٹوئٹ واپس لے لی

دوسری جانب ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری نثار علی خان کل پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ نیوز لیکس سے متعلق معاملات کی وضاحت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں