شعیب ملک چھٹی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر

35 سالہ شعیب ملک نے پہلی مرتبہ 2002 میں کولمبو میں منعقدہ چیمپئنر ٹرافی میں شرکت کی


Sports Desk May 10, 2017
محمد حفیظ تیسری بار جبکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت 9 پلیئرز پہلی مرتبہ چیمئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ فوٹو: پی سی بی/فائل

FAISALABAD: شعیب ملک آئی سی سی مسلسل چھٹی مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد پاکستانی کرکٹر ہیں۔

آئی سی سی نے چیمپئر ٹرافی میں شرکت کرنے والے اسکواڈ کنفرم کر دیئے ہیں۔ 9 پلیئرز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 6 مرتبہ شرکت کر چکے ہیں۔ پاکستان کے شعیب ملک مسلسل چھٹی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد پلیئر ہیں۔ 6 مرتبہ میگا ایونٹ کھیلنے والے دیگر پلیئرز میں آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ، انڈیا کے راہول ڈریوڈ، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری، جنوبی افریقہ کے مارک باؤچر، جیک کیلس اور سری لنکا کے سنتھ جے سوریا، مہیلا جے وردنے اور کمارا سنگاکارا شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہد آفریدی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کیلیے بے تاب

35 سالہ شعیب ملک نے پہلی مرتبہ 2002 میں کولمبو میں منعقدہ چیمپئنر ٹرافی میں شرکت کی، اس کے بعد 2004 اور 2013 میں انگلینڈ، 2006 میں بھارت اور 2009 میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ میگا ایونٹ میں شرکت کر چکے ہیں انہوں نے 15 میچز میں پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 326 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف میدان میں کھیل کر 250 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے 42 ویں پلیئر بن جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

شعیب ملک نے اس حوالے سے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیسے میگا ایونٹ میں پاکستانی سکواڈ کا حصہ بننے پر خوشی ہے، سب سے زیادہ چھ مرتبہ ٹرافی میں شرکت کرنے والے تاریخ ساز کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام دیکھنا میرے لیے قابل فخر ہے، چیمپیئنز ٹرافی پاکستان کے لیے بہت اہمیت کا حامل ایونٹ ہے کیونکہ ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی سے ٹیم کی عالمی رینکنگ بہتر ہو گی اور ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست رسائی کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں اچھی کارکردگی کیلیے ہمیں اپنی فارم کو بہتر کرنا ہوگا اور دیگر ٹیموں کے خلاف سخت محنت کرنا ہوگی۔ محمد حفیظ تیسری بار جبکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سمیت 9 پلیئرز پہلی مرتبہ چیمئنز ٹرافی میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں