عدنان سمیع بیٹی کے باپ بن گئے

عدنان سمیع کی اہلیہ رویا سمیع نے جرمنی کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا


ویب ڈیسک May 10, 2017
عدنان سمیع کی اہلیہ رویا سمیع نے ممبئی کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا، فوٹو؛ ٹوئٹر اکاؤنٹ

عدنان سمیع کی اہلیہ نے بیٹی کو جنم دیا ہے جس پر گلوکار خوشی سے نہال ہیں اور انہوں نے یہ خبر اپنے مداحوں پرجوش انداز میں دی۔

گلوکار عدنان سمیع کی اہلیہ رویا سمیع نے بیٹی کو جنم دیا ہے جس پر گلوکار اور ان کی اہلیہ خوشی سے نہال ہیں۔ رویا سمیع نے ممبئی کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا جس کی اطلاع عدنان سمیع نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے دیتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارت نے عدنان سمیع کو شہریت دے دی

اپنی ٹوئٹ میں عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے جس کا نام ہم نے میدینہ سمیع خان رکھا ہے جب کہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے بیٹی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ عدنان سمیع نے کہا کہ یہ ایک بہت غیریقینی چیز ہوئی ہے کیوں کہ میں اور میری اہلیہ ہمیشہ سے بیٹی چاہتے تھے اور اب میری بیٹی ہی میری دنیا ہوگی اور بیٹی کے ذریعے مجھے اپنے میوزک کے لیے نیا جذبہ ملا ہے۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع پاکستان میں پیدا ہوئے اور کئی برسوں سے بھارت میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے بھارتی شہریت بھی حاصل کرلی ہے جب کہ رویا سمیع ان کی تیسری بیوی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 1993 میں اداکارہ زیبا بختیار سے شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں