عمران خان کا ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

ڈان لیکس حکومت اور فوج کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا ایسے کس طرح حل ہوگیا، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک May 10, 2017
ڈان لیکس حکومت اور فوج کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا ایسے کس طرح حل ہوگیا، چیرمین تحریک انصاف، فوٹو؛ فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ ڈان لیکس کبھی بھی فوج اور حکومت کا معاملہ نہیں تھا، یہ قومی سلامتی کا معاملہ تھا جب کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ معاملے میں ایسا کیا تھا جسے ''حل'' کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نیوز لیکس سے متعلق معاملات طے پاگئے



عمران خان نے کہا کہ ہیلری کلنٹن سیکیورٹی ایشوز پر ای میل کے باعث الیکشن ہاریں جب کہ یہاں پوری قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا، یہاں معاملہ کیسے حل ہوگیا۔



اس خبر کو بھی پڑھیں: فوج اورحکومت کو آمنےسامنے کھڑا کردیا گیا، آئی ایس پی آر

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جس طرح سے ڈان لیکس کا معاملہ حل کیا گیا ہے اس سے نمایاں ہوتا ہے کہ یہاں طاقتور کے لیے ایک قانون اور کمزور کے لیے دوسرا قانون ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ڈان لیکس پر تحقیقاتی کمیشن رپورٹ کو منظر عام پر لانا چاہیے۔





واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں ڈان لیکس کے معاملات طے پاگئے جس کی تصدیق آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی کی گئی ہے جب کہ آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس سے متعلق 29 اپریل کی ٹوئٹ کو بھی واپس لے لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |