بھارت نے کل تک تحریری جواب نہ دیا تو آئی سی سی میں جائیں گےشہریار خان

پاکستان ٹیم 2 مرتبہ بنگلا دیش کا دورہ کر چکی ہے اب انہیں پاکستان آ کر کھیلنا چاہیے،چیرمین پی سی بی


Sports Reporter May 10, 2017
پاکستان ٹیم 2 مرتبہ بنگلا دیش کا دورہ کر چکی ہے اب انہیں پاکستان آ کر کھیلنا چاہیے،چیرمین پی سی بی ۔ فوٹو : اے ایف پی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمارے لیگل نوٹس کا ابھی تک تحریری جواب نہیں دیا اگر کل تک جواب نہ ملا تو آئی سی سی کی مصالحتی کمیٹی کے سامنے معاملہ پیش کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ باہمی سیریز کے حوالے سے ایم او یو ایک قانونی دستاویز ہے اورابھی تک بھارت نے ہمارے لیگل نوٹس کا تحریری جواب نہیں دیا اگر کل تک جواب نہ ملا تو آئی سی سی کی مصالحتی کمیٹی کے سامنے معاملہ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم 2 مرتبہ بنگلا دیش کا دورہ کر چکی ہے اب انہیں پاکستان آ کر کھیلنا چاہیے، ان کی میزبانی کرنا ہمارا حق ہے، بنگلا دیشی بورڈ ابھی اس پر آمادہ نہیں ہوا، ہم نے تحریری طور پر ان سے کہا ہے کہ ہم سے اس معاملے پر بیٹھ کر بات کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارتی بورڈ نے پاکستانی نوٹس کو ہوا میں اڑا دیا

چیرمین پی سی بی نے کہا کہ جون میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بگ تھری کا عملی طور پر خاتمہ ہو جائے گا، ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ جلد ختم ہو لیکن بھارت اور سری لنکا بگ تھری ختم کرنے کے فیصلے کےخلاف مزاحمت کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |