آڈیٹرجنرل پاکستان کی تقرری ہائیکورٹ میں چیلنج

چیئرمین پی ٹی اے فاروق اعوان کی تعیناتی کالعدم قراردینے کیخلاف اپیل پروفاق سے جواب طلب.


Numainda Express January 23, 2013
بلنداختر رانا جنرل دہری شہریت رکھتے ہیں، ان پرمختلف الزامات بھی ہیں ، درخواست گزار. فوٹو: فائل

آڈیٹر جنرل پاکستان کے عہدے پرتعینات بلند اختر رانا کی تقرری کو لاہور ہائیکورٹ کے روبرو چیلنج کردیا گیا ہے۔

درخواست میں اس حوالے سے زیرالتوا درخواست کوجلد سماعت کیلیے لگانے کی استدعا کی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انقلاب کے سربراہ رانا علم الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرمتفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کے عہدے پر ایماندار شخص کو تعینات کیا جائے، موجودہ آڈیٹر جنرل دہری شہریت رکھتے ہیں اور ان پر مختلف الزامات بھی ہیں۔

6

دریں اثنا جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے پی ٹی اے کے چئیرمین فاروق اعوان کی تعیناتی کوکالعدم قرار دینے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پروفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

فاروق اعوان کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ فاروق اعوان کوقواعد وضوابط کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے تعینات کیاگیا اور وزیراعظم نے باضابطہ طور پر انکی تعیناتی کی منظوری دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے تعیناتی کوکالعدم قراردیا لہٰذا اس فیصلے کوکالعدم قرار دیکر فاروق اعوان کی دوبارہ تعیناتی کا حکم دیا جائے، عدالت نے وفاق اور فریقین سے 24جنوری کو جواب طلب کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |