ایفی ڈرین کیس خارج کرنیکی درخواست سماعت کیلیے منظور

ہائیکورٹ نے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس کونوٹس جاری کردیا،2 ہفتوں میں جواب طلب.


Numainda Express January 23, 2013
گرفتار ملزمان عبدالخالق، کرنل (ر) طاہر الودود کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت ملتوی. فوٹو فائل

ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس انوار الحق اور جسٹس چوہدری محمد یونس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ایفی ڈرین کوٹا الاٹمنٹ کیس خارج کرکے تمام ملزمان وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین، رکن اسمبلی علی موسیٰ گیلانی، سابق ڈی جی ڈاکٹر اسد حفیظ وغیرہ کو باعزت بری کرنے کی پٹیشن سماعت کیلیے منظور کرتے ہوئے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس جاری کرکے2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

عبدالرشید شیخ ایڈووکیٹ کاموقف تھا کہ ہائیکورٹ یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ یہ مقدمہ دفعہ9 سی (منشیات اسمگلنگ) کا نہیں بنتا، فارنسک رپورٹ آچکی ہے کہ ایفی ڈرین نشہ آور نہیں جسے عدالت بھی تسلیم کر چکی ہے، اس مقدمے کی بنیاد ہی غلط ثابت ہوگئی ہے اس لیے خارج کردیا جائے۔

7

دریں اثنا عدالت نے گرفتار ملزم عبدالخالق عرف دل آغا اورکرنل(ر) طاہر الودودکی ضمانت کی درخواستوںکی سماعت ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں