ترکی نے کرد جنگجوؤں کو مسلح کرنے پر امریکا کو خبردار کردیا
ترکی دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ کی فراہمی برداشت نہیں کرسکتا، ترک نائب وزیراعظم
ISLAMABAD:
ترکی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کرد جنگجوؤں کو مسلح کرنا ناقابل قبول ہے کیوں کہ وہ ترک ریاست کی سالمیت کے خلاف ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کرد جنجگجوؤں کے لئے اسلحہ کی فراہمی کے اعلان کے بعد ترکی کے نائب وزیراعظم نورتین کنکلی کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے شام میں کرد جنگجوؤں کو اسلحہ کی فراہمی کا اعلان ناقابل قبول ہے اور ترکی دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ کی فراہمی برداشت نہیں کرسکتا کیوں کہ یہ ترکی کے مستقبل کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ امریکی انتظامیہ کرد جنگجوؤں کو اسلحہ کی فراہمی کے حوالے سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔
ترک نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف برسرپیکار کرد جنگجوؤں کواسلحہ فراہم کرکے داعش کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے دراصل یہ بیانیہ حقیقت کے برعکس ہے، اس لئے امریکی انتظامیہ کو اپنے غلط فیصلے کو واپس لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 مئی کو داعش کے خلاف شام کے علاقے رقہ میں لڑنے والے کرد جنگجوؤں کو مسلح کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔