پاکستان کے بارے میں منفی تاثرات ماضی کاقصہ ہیں اعزازچوہدری

پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، پاکستانی سفیر


ویب ڈیسک May 11, 2017
افغانستان میں عدم استحکام کے اثرات پاکستان سمیت خطے پر مرتب ہوتے ہیں، اعزاز چوہدری۔ فوٹو: فائل

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بارے میں منفی تاثرات ماضی کا قصہ ہیں۔

واشنگٹن میں امریکی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقتصادی اور سلامتی محاذوں پر زبردست پیشرفت کی ہے، پاکستان کے اقتصادی اعشاریے مثبت آ رہے ہیں اور پاکستان پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں اور لازوال کامیابیاں حاصل کی ہیں اس لئے پاکستان کو نئے نقطہ نظر سے دیکھنےکی ضرورت ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکا جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کرے

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب میں پاک افغان سرحدی علاقوں سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا اور انسداد دہشت گردی کے باعث معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے اثرات پاکستان سمیت خطے پر مرتب ہوتے ہیں اس لئے افغانستان میں امن خطے میں امن کے لئے ناگزیر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان سمیت پورا خطہ متاثر ہوتا ہے

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور پاک سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کئی دہائیوں سے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ممالک مستقبل میں بھی مل کرکام کرتے رہیں گے، پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورت حال کے باعث امریکا سمیت مختلف ملکوں سے سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |