نیب میں جو ہورہا ہے افسوسناک ہے نوٹس لیں گے سپریم کورٹ

توقیرصادق کودبئی کے حکام نے چھوڑدیا،ڈائریکٹرایف آئی اے، پیچھا نہیں چھوڑینگے، جسٹس جواد


Numainda Express January 23, 2013
توقیرصادق کودبئی کے حکام نے چھوڑدیا،ڈائریکٹرایف آئی اے، پیچھا نہیں چھوڑینگے، جسٹس جواد۔ فوٹو: فائل

جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل بینچ نے اوگرا میں کرپشن کے ملزم توقیر صادق کی عدم گرفتاری پر اظہار برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے اعظم خان نے بتایا کہ توقیرصادق کو دبئی حکام نے گرفتارکرکے چھوڑ دیا ہے۔توقیر صادق کی گرفتاری کیلیے جانے والی نیب کی ٹیم ابھی تک انکا سراغ نہیں لگا سکی، عدالت نے ملزم کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہارکیا۔

9

جسٹس جوادایس خواجہ نے کہا کہ نیب میں جوکچھ ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے،جوڈیشل نوٹس لیں گے اور توقیر صادق کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے،کوئی یہ نہ سمجھے کہ بڑے دفاتر میں بیٹھنے والوںکوکچھ نہیں ہوگا۔ جسٹس خلجی عارف حسین نے استفسارکیا کہ توقیر صادق کوکتنے دنوں میںگرفتارکیا جاسکتا ہے۔عدالت نے توقیر صادق کی گرفتاری کیلیے نیب کو مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت24 جنوری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں