عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کی سماعت 15 مئی کو ہوگی

بھارت کی درخواست پر کلبھوشن سے متعلق کیس کی سماعت پیس پیلس ہیگ میں ہو گی


ویب ڈیسک May 11, 2017
پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں معاونت پر فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت سنا رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

بھارت کی درخواست پر پاکستان میں دہشت گردی کے جرائم میں سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کی سماعت عالمی عدالت انصاف میں 15 مئی کو ہو گی۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق بھارت کی جانب سے دائر درخواست پر کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس کی سماعت 15 مئی کو ہو گی۔ کیس کی سماعت پیس پیلس ہیگ میں ہو گی جس میں بھارت کی جانب سے دائر درخواست کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس فروری میں بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا اور پھر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلانے کے بعد کلبھوشن یادیو کو رواں برس فروری میں سزائے موت سنائی گئی۔ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں