جناح ایونیو فائرنگ مجرم سکندرکو16 سال قید کی سزا سنادی گئی

جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی، عدالت کا فیصلہ


ویب ڈیسک May 11, 2017
عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ فوٹو : فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ایونیو فائرنگ کیس میں مجرم سکندر کو 16 سال قید کی سزا سنادی ہے جب کہ مجرم پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے جناح ایونیو فائرنگ کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے 2013 میں اسلام آباد کے شہریوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے مرکزی مجرم سکندر کو 16 سال قید کی سزا سنائی تاہم مجرم کی اہلیہ کنول کو با عزت بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سکندر اور کنول پر فرد جرم عائد، ملزمان کا صحت جرم سے انکار

عدالت نے مجرم سکندر پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تاہم جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید میں اضافہ ہو جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سکندر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

واضح رہے کہ مجرم سکندر نے اپنی اہلیہ کنول کے ہمراہ 2013 اگست کو اسلام آباد کی جناح ایونیو سڑک کو 5 گھنٹوں تک اسلحے کے زور پر یرغمال بنائے رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں