پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہید اور 2 زخمی ہوئے، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک May 11, 2017
بھارت کی جانب سے ایل او سی کے 6 مقامات پر فائر بندی کی خلاف ورزی کی گئی، دفتر خارجہ۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانی خاتون کی شہادت اور 2 افراد کے زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ایل او سی کے 6 مقامات پر فائر بندی کی خلاف ورزی کی گئی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری رضوان شہید ہوا جب کہ خاتون سمیت 2 شہری زخمی ہوئے، زخمیوں کی شناخت ولایت بی بی اور عبدالعزیز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں