ضمنی الیکشن کراچی کی 3 نشستوں پر متحدہ کی بلا مقابلہ کامیابی کا امکان

کسی دوسری پارٹی نے امیدوار نامزد نہیں کیے، پی ایس113میں ن لیگ اور متحدہ میں مقابلہ


Staff Reporter January 23, 2013
کسی دوسری پارٹی نے امیدوار نامزد نہیں کیے، پی ایس113میں ن لیگ اور متحدہ میں مقابلہ فوٹو: فائل

سندھ اسمبلی کی6خالی نشستوں کیلیے 15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جن میں سے3 نشستوں پرمتحدہ قومی موومنٹ جبکہ ایک نشست پر مسلم لیگ (ن) نے امیدوار کھڑے کردیے۔

حکمراں جماعت پیپلز پارٹی اور اے این پی نے اپنے امیدوارکھڑے نہیں کیے جبکہ مسلم لیگ فنکشنل پہلے ہی ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر چکی ہے ۔کراچی کی4 نشستوں میں سے3 پر کسی دوسری پارٹی کا امیدوار نہ آنے کے باعث متحدہ کے امیدواروں کے بلا مقابلہ کامیاب ہونے کا امکان ہے جبکہ پی ایس113میں مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ کے مابین مقابلے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ایس101 میں متحدہ قومی موومنٹ کے 3 امیدواروں، پی ایس103میں متحدہ قومی موومنٹ کے4 ، پی ایس113میں متحدہ قومی موومنٹ کے 3 اور مسلم لیگ (ن) کے2جبکہ پی ایس115میں متحدہ قومی موومنٹ کے3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ انتخابی شیڈول کے مطابق منگل کو ان خالی نشستوں پرکاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا۔ یہ چاروں نشستیں متحدہ قومی موومنٹ کے عبدالمعید صدیقی، ڈاکٹرمحمد علی شاہ، عسکری تقوی اور رضاہارون کے30 نومبر 2012کے استعفوں سے خالی ہوئی تھیں۔

15

شیڈول کے مطابق ان نشستوں پر پولنگ18 فروری کو ہوگی، تاہم پی ایس 115، پی ایس 101اور پی ایس103میں کسی دوسری جماعت کا امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروں کے بلامقابلہ کامیابی کا امکان ہے۔ بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان31جنوری کے بعد کیا جائے گاکیونکہ الیکشن کمیشن کاغزات نامزدگی کی اسکروٹنی کر ے گا۔ دریں اثنا سندھ اسمبلی میںکراچی کی4 خالی نشستوںکے لیے متحدہ قومی مومنٹ، مسلم لیگ(ن) اور آزاد امیدواروں 15امیدواروں نے ضمنی انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ان میں پی ایس101کراچی کے لیے متحد ہ قومی موومنٹ کے جاوید شوکت ،جمال احمد اور سید ابصارالحسن، پی ایس 103 کراچی کیلیے متحد ہ قومی موومنٹ کے سہیل احمد جمیل ،ندیم حیدر ہاشمی، محمد ساجد قریشی اور شہباز احمدغوری ، پی ایس 113کراچی کے لیے متحد ہ قومی موومنٹ کے محمد علی راشد، عامر رشید اور جمیل کاظمی، مسلم لیگ(ن) کے سلیم ضیا اور محمد انورخان نیازی اور پی ایس115کراچی کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کے طلحہ عاشق توفیق نے 21اور22 جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

شیڈول کے مطابق 23سے 26 جنوری تک جمع ہونے والے کاغذات کی جانچ پڑتال اور28جنوری کو منظور یا مسترد ہونے والی درخواستوں کے خلاف اپیلیں جمع ہونگی۔ 30 جنوری کو ان اپیلوں پر فیصلے ہونگے اور31جنوری کو امیدوار دستبردار ہوسکیں گے جبکہ یکم فروری کو امیدواروں کو حتمی فہرست جاری ہوگی اور 18فروری کو پولنگ ہوگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |