محمد نواز اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش عبوری معطلی کا امکان

اگر آج محمد نواز کو چارج شیٹ جاری کر دی گئی تو ابتدائی طور پر ان کی عبوری معطلی کے امکانات موجود ہیں

کیس کی باقاعدہ سماعت شروع ہونے پر مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ فوٹو : فائل

آل راﺅنڈر محمد نواز اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے جس کے بعد چارج شیٹ جاری ہونے پر ان کی عبوری معطلی کے امکانات ہیں۔

آل راﺅنڈر محمد نواز کی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی ہوئی ہے، سماعت کے دوران یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم نے ان سے سوالات کیے، چارج شیٹ جاری ہونے پر ان کی عبوری معطلی کے امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد نواز پر الزام ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ان سے بکیوں نے رابطہ کیا جس پر انہوں نے اینٹی کرپشن یونٹ حکام کو بروقت آگاہ نہیں کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپاٹ فکسنگ؛ اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد نواز کو بھی طلب کرلیا


اگر آج آل راﺅنڈر محمد نواز کو چارج شیٹ جاری کر دی گئی تو ابتدائی طور پر ان کی عبوری معطلی کے امکانات موجود ہیں۔ ان پر لگائے گئے الزامات دیگر پلیئرز سے مختلف ہیں اس لیے ان کی سزا بھی ممکنہ طور پر کم ہو گی۔ کیس کی باقاعدہ سماعت شروع ہونے پر مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : محمد عرفان پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی

واضح رہے کہ اسی نوعیت کے کیس میں فاسٹ بولر محمد عرفان کو ایک سال معطلی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔
Load Next Story