افغانستان کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے انکار

افغانستان متحدہ عرب امارات یا دوسرے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے پر رضامند


Sports Desk May 11, 2017
افغانستان متحدہ عرب امارات یا دوسرے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے پر رضامند - فوٹو: فائل

افغانستان نے گرین شرٹس کے ساتھ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا تاہم متحدہ عرب امارات یا دوسرے نیوٹرل وینیو پر کھیلنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ عاطف مشال نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں کھیلنا ممکن نہیں ہوگا۔ متحدہ عرب امارات یا کسی بھی تیسرے ملک میں کھیلنا بہتر ہو گا، اس حوالے سے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تو یہ خواہش ہوگی کہ پاکستان ٹیم افغانستان میں آ کر کھیلے۔کرکٹ ڈپلومیسی سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ پاکستان کے تین چار کھلاڑی پہلے ہی افغان سپر لیگ (شپگیزہ) میں کھیل رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں