کراچی میں بجلی کا شدید بحران لوڈشیڈنگ 12 گھنٹے تک جا پہنچی

شہر کو 550 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا، کے الیکٹرک کا بن قاسم پاور پلانٹ تین روز سے بند ہے، ذرائع

شہر کو 550 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا، کے الیکٹرک کا بن قاسم پاور پلانٹ تین روز سے بند ہے، ذرائع، فوٹو؛ فائل

گرمی کی شدت بڑھتے ہی شہر میں بجلی بحران بھی بے قابو ہوگیا اور کراچی کو 550 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی میں گرمی بڑھتے ہی بجلی بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ 12 گھنٹے تک جا پہنچی ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں بجلی کی طلب 2975 میگاواٹ اور رسد 2400 میگاواٹ ہے، شہر کو 550 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جس کے باعث کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک جا پہنچا ہے جس سے عوام کو شدید گرمی میں پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک سستی بجلی کے حصول کی کوششوں میں میں لگی ہوئی ہے اور اس کا بن قاسم پاور پلانٹ گزشتہ تین روز سے بند ہے جس کا تاحال ایک یونٹ بھی بحال نہیں ہوسکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر میں بجلی بحران سنگین صورت اختیار کرجانے کے باعث صنعتی علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story