ورلڈ ہاکی لیگ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

ایونٹ کے کوارٹر فائنل 22 جون جب کہ سیمی فائنلز 24 جون اور فیصلہ کن معرکہ 25 جون کو ہوگا۔


ویب ڈیسک May 11, 2017
ایونٹ کے کوارٹر فائنل 22 جون جب کہ سیمی فائنلز 24 جون اور فیصلہ کن معرکہ 25 جون کو ہوگا۔ - فوٹو:فائل

QUETTA: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ ہاکی لیگ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت عبدالحسیم خان کریں گے۔

قومی سکواڈ میں عبدالحسیم خان کپتان، عمر بھٹہ نائب کپتان، امجد علی، مظہر عباس، نواز اشفاق، علیم بلال، ابوبکر محمود، محمد رضوان جونیئر، عاطف مشتاق، تصور عباس، عماد شکیل بٹ، محمد عرفان جونیئر، ارسلان قادر، علی شان، محمد دلبر، اعجاز احمد، اظفر یعقوب اور عمر سرفراز شامل ہیں۔

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راﺅنڈ کی حیثیت رکھنے والی ورلڈ ہاکی لیگ کا انعقاد 15 سے 25 جون تک لندن میں ہو گا، ایونٹ میں شریک ٹیموں کو پول اے اور پول بی گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں ارجنٹائن، چین، انگلینڈ، کوریا اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں جب کہ پول بی میں کینیڈا، بھارت، ہالینڈ، پاکستان اور سکاٹ لینڈ کو رکھا گیا ہے۔ پول بی میں شامل پاکستانی ٹیم افتتاحی میچ 15جون کو ہالینڈ کےخلاف کھیلے گی، اگلے روز گرین شرٹس کا مقابلہ کینیڈا کےساتھ شیڈول ہے، 18جون کوپاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کےخلاف میدان میں اترے گی جب کہ 19 مئی کو پاکستان کا مقابلہ سکاٹ لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے، ایونٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے 22 جون جبکہ سیمی فائنلز 24 جون جبکہ فیصلہ کن معرکہ 25 جون کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں