وزیراعظم نواشریف نے جندال سے ملاقات پر آرمی چیف کو اعتماد میں لے لیا بی بی سی

کلبھوشن کو کسی قیمت پر بھی 'لین دین' کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اور وہ ضروری منطقی انجام کو پہنچےگا، فوجی قیادت کا...


ویب ڈیسک May 11, 2017
سجن جندل نے اپنے چند دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ گزشتہ ماہ مری میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔. فوٹو:فائل

برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارتی بزنس مین سجن جندال سے ہونے والی ملاقات پر انہیں اعتماد میں لیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سے نے اہم سرکاری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہونے والی حالیہ ملاقات میں بھارتی تاجر سجن جندال کے دورہ پاکستان کے بارے میں انہیں اعتماد میں لیا اور بتایا کہ سجن جندال اہم بھارتی حکام کی ایما پر ان سے ملے اور یہ ملاقات بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی ایک بھارتی کوشش کا حصہ ہے۔

دوسری طرف فوجی قیادت نے بھی سجن جندال کی وزیراعظم سے ملاقات کے بارے میں اپنے افسران کو اعتماد میں لیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ساتھیوں کو بتایا ہے کہ سجن جندال کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بیک چینل ڈپلومیسی کا حصہ ہے۔

بھارتی بزنس مین اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران کیا پیش رفت ہوئی اس حوالے سے کوئی بات منظرعام پر نہیں آئی تاہم فوجی قیادت نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کسی بھی موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مستقبل میں بیک چینل یا سفارتی سطح پر ہونے والے رابطوں کا موضوع نہیں ہوگا جب کہ فوجی قیادت کا اس بارے میں مؤقف ہے کہ کلبھوشن کو کسی قیمت پر بھی کسی 'لین دین' کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اور وہ ضروری قانونی کارروائیاں پوری ہونے کے بعد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے بزنس مین سجن جندال نے اپنے چند دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ گزشتہ ماہ مری میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |