پاکستان ایٹمی پروگرام پر مذاکرات بحال کرے اقوام متحدہ

جوہری ہتھیاروں کیلیے مواد کی تیاری پر پابندی کے حوالے سے اتفاق رائے ضروری ہے

اقوام متحدہ کی اسلحہ کیخلاف کانفرنس اہم کردار ادا کرسکتی ہے، بان کی مون فوٹو: رایئٹرز

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون نے کہا ہے کہ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام پر جاری مذاکرات میں تعطل ختم کیا جائے، جوہری ہتھیاروں کے لیے مواد کی تیاری پر پابندی کے حوالے سے پاکستان گزشتہ کئی برس سے مذاکرات نہیں کررہا ہے۔

جنیوا میں جاری اسلحہ کیخلاف اقوام متحدہ کی کانفرنس کے دوران ان کے تحریری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جوہری مواد کی تیاری پر پابندی کے حوالے سے اتفاق رائے ضروری ہے جس پر چار برس سے ڈیڈلاک ہے کیوں کہ پاکستان نے اس پر مذاکرات سے انکار کررکھاہے۔




انھوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلحہ سے پاک کرنے کی مہم میں اب مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے اور اقوام متحدہ کی کانفرنس اس میں اپنا کردار ادا کرسکتی ہے۔
Load Next Story