باڑہ میں ہلاکتیں عمران خان کا گورنر خیبرپختونخوا کو احتجاجی خط

واقعے میں ملوث افرادکیخلاف سخت اقدامات،لواحقین کی ہرممکن امداد یقینی بنائی جائے

واقعے میں ملوث افرادکیخلاف سخت اقدامات،لواحقین کی ہرممکن امداد یقینی بنائی جائے فوٹو: آن لائن/فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے باڑہ میں مبینہ طور پر حکومتی اہلکاروں کے آپریشن کے دوران18شہریوںکی ہلاکت کیخلاف گورنرخیبرپختونخوا مسعود کوثرکواحتجاجی خط لکھا ہے۔

جس میں مطالبہ کیا کہ گورنر اپنے آئینی اختیارات کواستعمال کرتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت اقدامات کریں اور مقتولین کے لواحقین کی ہرممکن امداد یقینی بنائیں۔




انھوں نے کہا کہ اس واقعے پر وفاقی اور صوبائی حکومت کی بے بسی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران اس قسم کے سنگین واقعات سے بے بہرہ ہیںجوعوام کی تکالیف کا باعث بن رہے ہیں ۔یہ خاموشی اور بے حسی حالات کو اور زیادہ سنگین بنارہی ہے،گورنر اس واقعے کی مکمل تحقیقات کروائیں اور ملوث افراد کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔
Load Next Story