ٹیکنوکریٹک سیٹ اپ کا خطرہ نظرنہیں آتاخواجہ آصف

کامران فیصل کا معاملہ رکنے والا نہیں، خدشہ ہے کہیں نوٹوں کی بوریاں نہ کھل جائیں ، منور حسن


Monitoring Desk January 23, 2013
ہرگزرتا دن عوام اورجمہوریت پر بھاری ہے، شاہ محمود ، ’کل تک‘ میں جاوید چوہدری سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

مسلم لیگ (ن )کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ٹیکنو کریٹک سیٹ اپ کا کوئی خطرہ نظر نہیں آتا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'کل تک' میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ کامران فیصل اور رینٹل پاورکیس کی تحقیقات اپنی اپنی جگہ پر چلائی جاسکتی ہیں لیکن نیب کچھ لوگوں کے چہروں پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے۔امید ہے کہ الیکشن سے قبل اس معاملے میں ضرور پیش رفت ہوگی اور اگر نہ بھی ہوئی تو قوم کے ساتھ گھنائونا جرم کرنے والے اب چھپ نہیں سکیں گے۔

جماعت اسلامی کے امیر منورحسن نے کہاکہ ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کو خطرے کی گھنٹی قرار دیا جاسکتا ہے جو چیز آئین کے خلاف ہے اس کو قبول کرنے کے لیے جس دل گردے کی ضرورت ہے وہ ابھی کسی میں نظر نہیں آرہا ۔حکومت کو چاہیے کہ الیکشن کا شیڈول جاری کرے تاکہ افواہیں دم توڑسکیں۔

7

کامران فیصل کا معاملہ اب رکنے والا نہیںخدشہ ہے کہ کہیںنوٹوں کی بوریا ں نہ کھل جائیں ،کراچی میں حلقہ بندیاں نہ ہوسکنے کے بیان کے بعد کراچی ایم کیوایم کے ہاتھ میں ہائی جیک ہوگیا ہے اور شفاف انتخابات کی امید ایک بار پھر خاک میں مل گئی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ہر گزرتا دن عوام اور جمہوریت پر بھاری ہے ۔وزیراعظم کو چاہیے تھاکہ گرفتاری دے کر ضمانت لے لیتے لیکن انھوں نے اپنی اپیل بھی واپس لے لی ہے ۔پیپلزپارٹی کے دور میں رینٹل پاورکیس آگے بڑھتا نظر نہیں آتا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں