سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدل جائیگی شہباز شریف

سی پیک نے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دئیے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک May 12, 2017
پاکستان اورچین کی دوستی مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے، شہبازشریف: فوٹو: فائل

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے حقیقی معنوں میں خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چین روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ دونوں ممالک کی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے جب کہ چین کی پاکستان میں 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری دونوں ممالک کی مخلصانہ دوستی کی اعلی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے حقیقی معنوں میں خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سی پیک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے

شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان اور چین کے معاشی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، حالیہ دورہ سے چین اورپنجاب کے مابین مختلف شعبوں میں معاشی تعاون بڑھے گا، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے نے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دئیے ہیں اور سی پیک کے تحت لگنے والے منصوبوں سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں