اشتہارات مائیکرو فکشن اسٹوری

کچرے کا بورا لادے، وہ ایک سائن بورڈ کو حسرت سے تک رہا تھا۔


خوشنود زہرا May 18, 2017
بھوک‘‘ اور لذت کے خیال نے اس کی ’’اشتہا‘‘ بھی بڑھادی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ''اشہارات'' بھی کمال شے ہیں، اچھے بھلے ''قناعت پسند'' کو بھی متوجہ کرلیتے ہیں۔

بائیک سگنل پر رکی تو میں نے سوچا۔

ڈبل سم، 5 ایم پی کیمرہ، اینڈرائیڈ، وسیع اسکرین اور مسکراتی ہوئی ماڈل کو دیکھ کر میں نے فیصلہ کرلیا ''یہ موبائل لینا ہی ہے''۔

شام کو جب موبائل خرید کر دکان سے نکل رہا تھا تو دیکھا،

کمر پر کچرے کا بورا لادے، وہ ایک سائن بورڈ کو حسرت سے تک رہا تھا۔

مختلف قابوں میں سجے بھاپ اڑاتے پکوان ۔۔۔۔۔

''بھوک'' اور لذت کے خیال نے شاید اس کی ''اشتہا'' بھی بڑھادی تھی۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا لکھاری کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کےساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے