چیف جسٹس نے اسلام آباد میں اسٹیج گرنے کے واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا
چیف جسٹس نے چیف کمشنراسلام آباد اور آئی جی سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی
ISLAMABAD:
چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں منعقدہ پروگرام کے دوران اسٹیج گرنے کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج گرنے کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے، چیف جسٹس نے چیف کمشنراسلام آباد اور آئی جی سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینل نے پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس کے دوران اسٹیج گرگیاا ور اس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے جب کہ ایک خاتوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی تھی۔