اسپاٹ فکسنگ کیس ناصر جمشید پر فرد جرم عائد
پی سی بی کرکٹر پر لگائے گئے الزامات کی تفصیل اور شواہد 26 مئی کو ٹریبیونل کے سامنے پیش کرے گا
KARACHI:
اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر ناصر جمشید کے وکیل اینٹی کرپشن ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے جہاں پی سی بی کی جانب سے کرکٹر ناصر جمشید پر لگائے گئے الزامات پڑھ کر سنائے گئے۔
کرکٹر ناصر جمشید کے وکیل حسان اقبال اینٹی کرپشن ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے جہاں ناصر جمشید پراینٹی کرپشن کوڈ 2.4.6 اور 2.4.7 کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے۔ پی سی بی کرکٹر پر لگائے گئے الزامات کی تفصیل اور شواہد 26 مئی کو ٹریبیونل کے سامنے پیش کرے گا جس پر ناصر جمشید کو اپنا جواب 9 جون کو جمع کروانا ہوگا۔ بورڈ ناصر جمشید کے جواب کی روشنی میں 14 جون کو اپنے مؤقف کی مزید وضاحت کر سکے گا۔ کیس کی حتمی سماعت 30 جون سے روزانہ کی بنیادوں پر شروع ہو گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :محمد نواز اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش، عبوری معطلی کا امکان
واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ کیس کا مرکزی کردار قرار دیا گیا تھا، کرکٹر کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ضمانت پر رہا کیا تھا اور ان کا پاسپورٹ اپنی تحویل میں لے لیا تھا اور تفتیش مکمل ہونے تک وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔