موٹاپے کی وجوہات
بعض اوقات جسم میں ہیمو گلو بن کم ہو جانے سے بھی جسم پھول کر موٹا دکھائی دینے لگتا ہے۔
KARACHI:
زیادہ وزن کے حوالے سے سب سے پہلے تو یہ جاننا ضروری ہے کہ وزن بڑھا کیوں ہے؟ کیوں کہ ہر موٹے فرد میں موٹاپے کی وجہ الگ ہو سکتی ہے۔
عام طور پر خواتین میں وزن بڑھنے کی وجہ سہل پسندی، بسیار خوری خاص کر میٹھی اشیاء کی زیادتی بنتی ہے، یا پھر زچگی کے بعد پیٹ بڑھ جانا معمول کی بات ہے۔ بعض اوقات جسم میں ہیمو گلو بن کم ہو جانے سے بھی جسم پھول کر موٹا دکھائی دینے لگتا ہے۔
بہرحال کوئی اور وجہ ہو یا نہ ہو میٹھی اشیاء کا زیادہ استعمال اور سہل پسندی تو اکثر خواتین میں پائی جاتی ہے۔ مردوں میں سہل پسندی اور ورزش وغیرہ نہ کرنا موٹاپے کی بڑی وجوہات سمجھی جاتی ہیں۔لہٰذا خواتین و حضرات سب سے پہلے میٹھا کم کریں، ورزش یا روزانہ کم ازکم تیز قدموں کی نصف گھنٹہ سیر لازمی کریں۔ خوراک میں پرو ٹین اور فولاد کی حامل غذائیں شامل کریں۔
خواتین میں اگر زچگی کے بعد موٹاپہ وارد ہوا ہو تو عرقِ دسمول آدھا کپ دن میں دو بار نہار منہ استعمال کریں۔ کھانے کے بعد اجوائن، زیرہ سیاہ، دانہ مکو اور سونف کا قہوہ بنا کر استعمال کریں۔ اس سلسلے میں عرق برنجاسف بھی بہت زیادہ فوائد کا حامل ہے جو کسی بھی اچھے دواساز ادارے کا خرید کر نصف کپ صبح و شام خالی پیٹ پینامفید ثابت ہوتا ہے۔ پرہیز میں چاول، چکنائیاں، مٹھائیاں اور نشاستے والی غذائوں سے دور رہنا ضروری ہے۔