دہشت گردی کی کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو کم نہیں کرسکتیں آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ کی مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت


ویب ڈیسک May 12, 2017
آرمی چیف کی سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت. فوٹو:فائل

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو کم نہیں کرسکتیں اور معاشی ترقی اور امن و استحکام کی کوششیں جارہی رہیں گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مستونگ میں مولاناعبدالغفورحیدری کے قافلے پر خودکش حملہ، 25 افراد جاں بحق

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں