چیرمین پی سی بی نے بھارت میں سیریز کھیلنے کے بیان پر یوٹرن لے لیا

بھارت معاہدے کے مطابق سیریز نہیں کھیلا اس لیے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا،شہریار خان

بھارت معاہدے کے مطابق سیریز نہیں کھیلا اس لیے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا،شہریار خان ۔ فوٹو فائل

چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے یوٹرن لے لیا۔

چیرمین پی سی بی نے بھارت میں سیریز کھیلنے کے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ اپنی ہوم سیریز بھارت میں جا کر نہیں کھیلیں گے جب کہ معاہدے کے تحت بھارت کو 4سیریز پاکستان یا نیوٹرل وینیو پر کھیلنا ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پی سی بی کی بھارت کو پیشکش


شہریار خان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو پڑوسی ملک کے 2ٹورز کرنا ہیں لیکن ایسا صرف اسی صورت میں ہوگا جب بی سی سی آئی اپنی ٹیم کو پاکستان یا کسی نیوٹرل وینیو پر سیریز کیلئے بھجوائے جب کہ بھارت معاہدے کے مطابق سیریز نہیں کھیلا اس لیے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سیٹھی نے شہریار خان کی مخالفت کردی

واضح رہے شہریار خان نے کہا تھا کہ مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے سیکیورٹی رسک کے باوجود پڑوسی ملک بھی کھیلنے جا سکتے ہیں جس پر پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ان کے بھارت میں جاکر سیریز کھیلنے کے بیان کو پالیسی کیخلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت بلو شرٹس ہماری میزبانی میں کھیلیں تو پاکستان ٹیم ان کی مہمان بنے گی۔

 
Load Next Story