الیکشن کمیشن کے اجلاس میں طاہرالقادری معاہدے سمیت مختلف امور پرغور

حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی بھرتیوں اورترقیاتی فنڈزپرپابندی کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائرکی ہے


ویب ڈیسک January 23, 2013
حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی بھرتیوں اورترقیاتی فنڈزپرپابندی کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائرکی ہے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں طاہر القادری کے ساتھ حکومتی معاہدے سمیت اہم مور پر غور کیا گیا

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں ارکان پارلیمنٹ کی دہری شہریت، نئے انتخابی ضابطہ اخلاق اور کراچی میں جاری ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے عمل پر بھی غور کیا گیا۔

حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی بھرتیوں اورترقیاتی فنڈزپرپابندی کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائرکی ہے، درخواست میں حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ الیکشن شیڈول کےاعلان تک الیکشن کمیشن ایسی پابندی نہیں لگا سکتا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر حکومت کو بھرتیوں پر پابندی اورترقیاتی فنڈز کو روکنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں