پاکستان افغانستان اور امریکی افواج کے کمانڈرز کا جی ایچ کیو میں اجلاس

سہہ فریقی اجلاس میں تینوں ممالک کی افواج نے داعش کو شکست دینے کیلئےاقدامات پر زوردیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 12, 2017
سہہ فریقی اجلاس میں تینوں ممالک کی افواج نے داعش کو شکست دینے کیلئےاقدامات پر زوردیا، آئی ایس پی آر. فوٹو: آئی ایس پی آر

PESHAWAR: پاکستان، افغانستان اور امریکی افواج کے کمانڈرز کے مابین جنرلز ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں سیکیورٹی اجلاس ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ سہہ فریقی ٹو اسٹار سطح کا سیکیورٹی اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں افغان عسکری وفد کی قیادت ڈی جی ایم او میجر جنرل حبیب، اتحادی افواج کے وفد کی قیادت ڈپٹی چیف آف اسٹاف میجر جنرل کرستوفر اور پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ایم او میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سہہ فریقی اجلاس میں تینوں ممالک کی افواج نے داعش کو شکست دینے کے لئے اقدامات پرزوردیا جب کہ سہہ فریقی اجلاس کے بعد پاک افغان باہمی سیکیورٹی اجلاس بھی ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے اور بارڈرمینجمنٹ، سرحد پار فائرنگ کی خلاف ورزیوں کے انسداد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں فریقین نے مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف چینلز کے ذریعے رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں