مسلم لیگن کا ٹارگٹ کلنگ کے خلاف قومی اسمبلی اورسینیٹ سے واک آؤٹ
کراچی کے حالات کے آگے تو افغانستان کے حالات بھی کچھ نہیں ہیں، راجہ ظفرالحق
مسلم لیگ(ن)نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف قومی اسمبلی اورسینیٹ سے واک آؤٹ کیا۔
گزشتہ رات کراچی میں مسلم لیگ(ن) سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری میاں تیمور اور ان کے والد کے قتل اورشہرمیں جاری قتل وغارتگری کے خلاف ن لیگ کے ارکان نے سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا ، اس موقع پر راجہ ظفرالحق کا کہنا تھا کہ کراچی میں جاری قتل وغارتگری پرحکومت سندھ نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات کے آگے تو افغانستان کے حالات بھی کچھ نہیں ہیں ۔
مسلم لیگ(ن)کے صدرنواز شریف نے سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری میاں تیموراوران کے والد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کا قتل ایک بڑا سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہرمیں قتل وغارتگری میں ملوث عناصر کو سختی سے کچلنا ہوگا۔