ایل او سی پربھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری 3 شہری زخمی
زخمی ہونے والے محمد یونس، ریحانہ کوثر اورثمینہ کوثر کو ٹی ایچ کیو اسپتال کھوئی رٹہ میں طبی امداد دی جارہی ہے
لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری سے 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی گئی، بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے اورعالمی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھی بھرپورجواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقیں اور توپ خانے خاموش کرادیے۔
بھارتی اشتعال انگیزی سے زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کی شناخت محمد یونس، ریحانہ کوثر اور ثمینہ کوثر کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال کھوئی رٹہ منتقل کیا گیا ہے۔
بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں جاری تحریک آزادی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے اور3 روز قبل بھی بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجےمیں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔