کوٹری کے قریب مال گاڑیوں میں تصادم ٹرینوں کی آمدورفت معطل

ریلوے کی ریسکیو ٹیمیں ٹریک کی بحالی میں مصروف ہیں


ویب ڈیسک May 13, 2017
ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ واقعہ لاہور جانے والی مال گاڑی کے ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ ہے، ریلوے حکام: فوٹو: فائل

DHAKA: کوٹری کے قریب دو مال بردار ریل گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کراچی اور پنجاب کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کوٹری کے قریب میٹنگ اوربھولاری پل کے درمیان جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کو تیل پہنچانے والی مال گاڑی کو کراچی سے لاہور جانے والی مال گاڑی نے عقب سے ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں کئی بوگیاں پٹری سے اترکرالٹ گئیں اور بوگیوں میں موجود 150 ٹن سے زائد تیل بہہ گیا۔

حادثے میں ٹریک کے بڑے حصے کو بھی نقصان پہنچا ہے اور کراچی اور پنجاب کے درمیان ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ہے۔ ریلوے کی ریسکیو ٹیمیں ٹریک کی بحالی میں مصروف ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں، ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ واقعہ لاہور جانے والی مال گاڑی کے ڈرائیور کی غفلت کا نتیجہ ہے، تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |