سانحہ 12 مئی کی ساری حقیقت سامنے آنی چاہیئے مصطفیٰ کمال
آسائشیں نہیں شہریوں کے لئے حقوق مانگ رہے ہیں، مصطفیٰ کمال
پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ سانحہ 12 مئی کی تمام تر حقیقت سامنے آنی چاہیئے۔
کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم آسائشیں نہیں شہریوں کے لئے حقوق کی بات کر رہے ہیں، شہر قائد اور اس کے باسیوں کو ان کے تمام تر جائز حقوق ملنے چاہیئیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آدھے شہر کو پینے کا پانی ملے اور آدھا شہر اس سے محروم رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی بات کرتے ہیں اور عوام کے مسائل کی بات کرتے ہیں، اپنے 16 مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
سانحہ 12 مئی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سابق سٹی ناظم کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کی تمام تر حقیقت سامنے آنی چاہیئے کہ 12 مئی 2007 کو شہر کے سٹی ناظم، انتظامیہ، سیاسی جماعت، ایم این ایز اور ایم پی ایز کا کیا کردار تھا، اس واقعہ کی جس ادارے سے بھی تحقیقات کرائی جائے ہم تیار ہیں۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی بھی شہریوں کے مسائل کے لئے آواز اٹھائی رہی ہے اور آئندہ بھی اٹھاتی رہے گی، شہریوں کو ان کے جائز حقوق دلوانے کے لئے ہم پی ایس پی سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لئے تیار ہیں۔