سندھ حکومت کا 11 اور 12 ربیع الاول کوعام تعطیل کا اعلان

رینجرزہیڈکوارٹرمیں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کےموقع پر جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتطامات کو حتمی شکل دی گئی


ویب ڈیسک January 23, 2013
صوبے بھر میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے ہیں. فوٹو ایکسپریس

سندھ حکومت نے 11 اور 12 ربیع الاول کے موقع پرصوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

حکومت سندھ کے اعلامئے کے مطابق صوبے میں 11 اور12ربیع الاول کو عام تعطیل ہوگی، 11ربیع الاول کو عام تعطیل کے موقع پرسندھ حکومت کے زیرانتظام چلنے والے تمام محکمے اورتعلیمی ادارے بند رہیں گے جب کہ وفاقی اردو یونی ورسٹی کے ترجمان کے مطابق یونی ورسٹی وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 12ربیع الاول کو بندرہے گی۔

دوسری جانب ربیع الاول کے موقع پر صوبے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اس حوالے سے آج کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جلوسوں کی سیکیورٹی کے انتطامات کو حتمی شکل دی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں