مسلم لیگ ن نگراں حکومت کے حوالے سے حتمی نتیجے پرپہنچ چکی ہے چوہدری نثار

اسکروٹنی کے حوالے سے ایک ماہ کا وقت بہت زیادہ ہے، طویل الیکشن مہم سے سیکیورٹی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے، چوہدری نثار


ویب ڈیسک January 23, 2013
امیدوارکی اسکروٹنی کے حوالے سے وقت بہت زیادہ ہے جس کے باعث انتخابی مہم طویل ہوجائے گی، چوہدری نثارعلی۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نگراں سیٹ اپ کےحوالے سے ایک حتمی نتیجے کے قریب پہنچ چکی ہے اور تحریک انصاف سمیت تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد اس فیصلے کا جلد اعلان کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں چوہدری نثار علی خان نے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے ساتھ نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے ملاقات کی اس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے ایک حتمی نتیجے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور ان کی جماعت باقی تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جلد اپنے فیصلے کا اعلان کرے گی۔

چوہدری نثارعلی خان نےکہا کہ اسکروٹنی کے حوالے سے ایک ماہ کا وقت بہت زیادہ ہے کیونکہ طویل الیکشن مہم سے سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور عام انتخابات وسط جون میں ہوں گے تو نئی حکومت کم مدت میں بجٹ کیسے تیار کرے گی۔

اس موقع پرسید منور حسن نے کہا جماعت اسلامی بھی نگراں وزیراعظم کے لئے نام جلد تجویزکرکے چوہدری نثارعلی خان کو آگاہ کردے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |