ایل او سی فائرنگ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی

بھارتی فوج نے بلاجواز فائرنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

بھارتی فوج نے بلاجواز فائرنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو پاکستان جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ ۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کے مطابق پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایا جب کہ اس سلسلے میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت مسلسل ایل او سی پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ایل او سی پربھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری، 3 شہری زخمی

ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دیئے گئے احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ بھارتی فوج بلاجواز فائرنگ کا سلسلہ بند کرے اور اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو پاکستان بھی جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کٹرول پر گزشتہ 3 روز سے مسلسل مقامی آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
Load Next Story