ویمنز ورلڈ کپ خوف کی فضا کے باوجود پاکستان ٹیم کے حوصلے بلند

ٹیم کے حوصلے بلند ہیں اور بھارت جا کر اپنی سو فیصد پرفارمنس دیں گے، کپتان ثنا میر


ویب ڈیسک January 23, 2013
خواتین کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان کا کام صرف اور صرف کھیلنا ہے پھر چاہے وہ ممبئی کا میدان ہو یا اڑیسہ کا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جانے والی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بھارتی انتہاپسندوں کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر صرف کھیل پر دھیان دینا چاہتی ہیں۔

خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ان کا کام صرف اور صرف کھیلنا ہے پھر چاہے وہ ممبئی کا میدان ہو یا اڑیسہ کا۔ اس موقع پرکپتان ثنا میر نے کہا کہ ٹیم کے حوصلے بلند ہیں ،ورلڈ کپ میں ٹیم اپنی اپنی 100فیصدکارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اورہر میچ کو فائنل میچ سمجھ کرکھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے بھارتی انتہا پسند جماعت شیو سینا اوردیگرانتہا پسند جماعتوں کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کے باعث پاکستانی ٹیم کے میچز کا مقام ممبئی سے تبدیل کرکے کٹک مقرر کردیا ہے، قومی ویمنزکرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ باسط علی نے کہا ہے کہ کٹک میں ورلڈ کپ کے میچوں سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔جب کہ کوچ مہتشم بشیر نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی ایونٹ میں کامیابی کےلئےپورےجوش وجذبےسےمحنت کر رہی ہیں۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2013 میں دنیا کی آٹھ مضبوط ترین ٹیمیں ایکدوسے کے مدمقابل ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں