جنوبی عراق میں مسجد میں خودکش حملہ 35 افراد ہلاک 70 زخمی

حملہ آور مسجد میں داخل ہوا اور میت کے سوگواروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑادیا، میئر تزخرماتو


AFP January 23, 2013
خودکش حملہ سویدا الشہادا نامی مسجد میں اس وقت پیش آیا جب سیاسی رہنما کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی۔ فوٹو: فائل

عراقی صوبے صلاح الدین میںواقع مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خودکش حملہ صوبہ صلاح الدین کے ضلع تز خرماتو میں فقہہ جعفریہ کی سویدا الشہادا نامی مسجد میں اس وقت پیش آیا جب سیاسی رہنما کی نماز جنازہ ادا کی جارہی تھی۔

تزخرماتو کے میئر شلال عبدل کا کہنا ہے کہ حملہ آور مسجد میں داخل ہوا اور میت کے سوگواروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں صلاح الدین صوبے کے ایک اعلیٰ عہدیدار علی ہاشم مختار بھی شدید زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |