سرتاج عزیز کا مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی تبدیلیوں کیخلاف اقوام متحدہ کو خط

بھارت نے مذموم سازش کے تحت مقبوضہ کشمیرمیں غیرکشمیریوں کی آبادکاری کا سلسلہ شروع کردیا ہے، خط کا متن

بھارت نے مذموم سازش کے تحت مقبوضہ کشمیرمیں غیرکشمیریوں کی آبادکاری کا سلسلہ شروع کردیا ہے، خط کا متن. فوٹو: فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حالت بدلنے کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیوگوترش کو کھلا خط لکھا گیا جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حالت تبدیل کررہا ہے اورایک مذموم سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر میں غیرکشمیریوں کی آبادکاری کا سلسلہ شروع ہے۔

خط کے متن کے مطابق بھارتی شہریوں کو کشمیر میں زمینیں الاٹ کی جارہی ہیں اور خاص طور پر بھارتی ریٹائرڈ فوجیوں، مہاجرین، غیرکشمیریوں اور پنڈتوں کو زمین کی الاٹمنٹ کی جارہی ہے۔
Load Next Story