پارلیمانی کمیشن کا جنوبی پنجاب کیلئے’’بہاولپورسرائیکی‘‘ صوبے کے نام پر اتفاق
کمیشن کا آئندہ اجلاس جمعرات کو دوبارہ ہوگا جس میں نئے صوبے کے دارالحکومت اور دوسرے معاملات پر بات چیت کی جائے گی
نئے صوبوں کے حوالے سے بنائے گئے پارلیمانی کمیشن کے اجلاس میں ''بہاولپور سرائیکی'' صوبے کے نام پر اتفاق ہوگیاہے۔
پارلیمانی کمیشن کا اجلاس چیئرمین فرحت اللہ بابر کی زیر صدارت ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے لئے ''بہاولپور سرائیکی'' صوبے کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ کمیشن کا اگلا اجلاس جمعرات کو دوبارہ ہوگا جس میں نئے صوبے کے دارالحکومت اور دوسرے معاملات پر بات چیت کی جائے گی، اجلاس میں شرکت کے لئے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام سینیٹرز اور ارکین قومی اسمبلی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
کمیشن کی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد نئے صوبے کے قیام کا بل منظور ی کے لئے پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔