دھرنے کے دوران پنجاب حکومت نے پولیس بھیج کر اچھا قدم اٹھایا رحمان ملک

ذاتی طورپرطاہرالقادری سے كوئی معاہدہ نہيں كيا،انہوں نےسمجھداری كا مظاہرہ كرتے ہوئےدھرناختم كرنے كااعلان كيا، رحمان ملک


Numainda Express January 23, 2013
ہمیشہ ملک کا دفاع کیا اور آئندہ بھی کرتا ہوں گا ۔، رحمان ملک فوٹو: ایکسپریس/فائل

وزير داخلہ رحمان ملک نے كہا ہے كہ ڈاكٹر طاہر القادری كے دھرنے كے دوران پنجاب حكومت نے وفاق كے طلب كرنے پر پوليس كی نفری بھيج كر اچھا قدم اٹھايا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس ميں نكتہ اعتراض پر خواجہ سعد رفيق نے كہا كہ وزير داخلہ نے طاہر القادری سے معاہدہ كيا ہے جس سے اسمبلی كا استحقاق مجروح ہوا اور اس معاہدے كی كوئی آئينی حيثت بھی نہيں ہے۔ نکتہ اعتراض كے جواب ميں وزير داخلہ رحمان ملک نے كہا كہ انہوں نے ذاتی طور پر طاہر القادری سے كوئی معاہدہ نہيں كيا، طاہرالقادری نے سمجھداری كا مظاہرہ كرتے ہوئے دھرنا ختم كرنے كا اعلان كيا۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جو مسائل طے ہوگئے ہيں انہيں دوبارہ نہ اچھالا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ ملک کا دفاع کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں