مسئلہ کشمیر حل کئے بغیردونوں ممالک کے درمیان کوئی بھی معاہدہ پائیدارنہیں ہوگافضل الرحمان

بھارتی ليڈر ہميں مت ڈرائيں، ہم كسی بھی حملے كا منہ توڑ جواب ديں گے، مولانا فضل الرحمان


Numainda Express January 23, 2013
ہمارے حكمران مسئلہ كشمير كے بجائے تجارت اور دوسرے معاملات ميں معاہدے کرنے میں بہت جلدی ميں تھے جس كا نتيجہ سب كے سامنے ہے،مولانا فضل الرحمان فوٹو: فائل

چيئرمين كشمير كميٹی مولانا فضل الرحمان نے كہا ہے كہ پچھلے 65 سال سے ہم اپنی آزادی كی حفاظت كر رہے ہيں اور انشااللہ آئندہ بھی كريں گے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ برصغير ميں پائيدار امن كے قیام کے لئے مسئلہ كشمير كا حل ضروری ہے، پچھلے كئی سالوں سے پاكستان اور بھارت كے درميان ريل، بس، كھيل وكود، گانے بجانے ، ويزے، تجارت پر معاہدات ہوئے جو لائن آف كنٹرول پر ہونے والے ايک ہی جھٹكے سے الٹ پلٹ گئے۔ انہوں نے كہا كہ ہمارے حكمران مسئلہ كشمير كے بجائے تجارت اور دوسرے معاملات ميں معاہدے کرنے میں بہت جلدی ميں تھے جس كا نتيجہ سب كے سامنے ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے كہا كہ بھارت نے دنيا بھر ميں پاكستان كو دہشت گرد ملک قرار دينے كی رٹ لگائی ہوئی تھی اب اس كے وزير داخلہ نے خود تسليم كيا ہے كہ بھارت ميں بھی دہشت گرد انتہا پسند تنظيميں كام كر رہی ہيں، لہذا اب بھارت كوچاہئے كہ وہ پہلے اپنے ملک ميں دہشت گردی کا خاتمہ کرے۔

چيئرمين كشميركميٹی نے کہا کہ پاكستان بھارت كے ساتھ اپنے مسائل پر امن طريقے سے مذاكرات كے ذريعے حل كرنا چاہتا ہے لیکن اسے ہماری كمزوری نہ سمجھا جائے، بھارتی ليڈر ہميں مت ڈرائيں، ہم كسی بھی حملے كا منہ توڑ جواب ديں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |