دشمن پاکستان کی ترقی روکنے کی سازش کررہا ہے شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب نے گوادر میں مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے گوادر میں مزدوروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان کی ترقی روکنے کی سازش کررہا ہے۔


شہبازشریف نے گوادر كے علاقے میں سڑك كی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ كے واقعے كی شدید مذمت اور ہلاکتوں پر گہرے دكھ وافسوس كا اظہار كیا ہے۔ شہبازشریف نے جاں بحق مزدوروں كے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت كیا جب کہ زخمی ہونے والے مزدوروں كی جلد صحت یابی کے لیے دعا كی۔ شہبازشریف نے كہا كہ دشمن پاكستان كی ترقی روكنے كی سازش كررہا ہے لیكن پوری قوم دشمن كے مذموم عزائم كو ناكام بنانے کے لیے متحد ہے۔
Load Next Story