بھارت نے چوتھے ون ڈے میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

بھارت کی جانب سے سریش رائنا کو ان کی بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


ویب ڈیسک January 23, 2013
بھارت کی جانب سے رویندرجدیجہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ فوٹو : بی سی سی آئی

بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھا ایک روزہ میچ 5 وکٹ سے جیت کر ون ڈے سیریز1-3سے اپنے نام کرلی۔


بھارتی شہر موہالی میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر257 رنز بنائے۔ کپتان الیسٹر کک اور کیون پیٹرسن نے 76،76 جبکہ روٹ نے57 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے رویندر جدیجہ نے 3 جبکہ ایشانت شرما اور روی چندرن ایشون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔


جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کردیا۔ سریش رائنا نے 89 جبکہ روہت شرما نے 83 رنز کی اننگز کھیلی ، ویرات کوہلی 26،کپتان مہندر سنگھ دھونی 19 اور رویندر جدیجہ نے 21 رنز بنائے ، انگلینڈ کی جانب سے تریڈ ویل نے 2 جبکہ سٹیفن فن، ٹم بتیسنن اور ڈیرن بیک نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی، بھارت کی جانب سے سریش رائنا کو ان کی بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


سیریز کا آخری میچ 27 جنوری کو دھرمشالہ میں کھیلا جائے گا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں