ترکی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ 20 افراد ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں تمام خواتین اور بچے ہیں جو "مدرز ڈے" منانے کیلئے تفریحی مقام مارمریز جارہے تھے، حکام
ترکی کے سیاحوں کی بس تفریحی مقام مارمریز جاتے ہوئے ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب مغربی سیاحتی مقام مارمریز کے قریب سیاحوں کی بس ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ سیاح ازمیر شہر سے "مدرز ڈے" منانے کے لئے مارمریز جارہے تھے کہ راستے میں بس کو حادثہ پیش آیا۔
دوسری جانب مارمریز کے میئر علی اسر نے حادثے میں بس ڈرائیور کی غفلت کا خدشہ ظاہر کیا ہےجب کہ ان کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے تاہم حادثے کی شفاف تحقیقات کی ہدایات کردی گئی ہیں۔