مصباح اوریونس کے شاندار کیریئر کا اختتام

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دونوں لیجنڈ بلے بازمصباح اور یونس کو گارڈ آف آنرپیش کیا۔


ویب ڈیسک May 14, 2017
پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دونوں لیجنڈ بلے بازمصباح اور یونس کو گارڈ آف آنرپیش کیا ۔ فوٹو : پی سی بی

لیجنڈ بلے بازمصباح الحق اور یونس خان کا شاندار کیریئر اختتام کو پہنچ گیا جب کہ آخری اننگز میں ویسٹ انڈین پلیئرز، مداحوں اور پاکستانی کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر اسٹار بلے بازوں کو ٹربیوٹ پیش کیا۔

ڈومینیکا ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں یونس خان 35 اورمصباح الحق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پویلین واپس جاتے ہوئے ویسٹ انڈین پلیئرزاور مداحوں نے کھڑے ہوکر اسٹار بلے بازوں کو ٹربیوٹ پیش کیا جب کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے دونوں لیجنڈ بلے بازوں کو گارڈ آف آنرپیش کیا۔



یونس خان نے 118 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 53 کی اوسط سے 34 سنچریوں اور 33 نصف سنچریوں کی بدولت 10099 رنز بنائے، ٹیسٹ کیرئیر میں یونس خان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 313 تھا جب کہ پارٹ ٹائم بولر کی حیثیت سے انہوں نے 9 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز ہیں جب کہ مایہ ناز بلے باز نے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ کیچز بھی پکڑے۔



مصباح الحق نے 75 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جب کہ ٹیسٹ کیریئرمیں 46.91 کی اوسط سے 10 سنچریوں اور39 نصف سنچریوں کی بدولت5222 رنز بنائے۔ مصباح الحق کا ٹیسٹ کیرئیر میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور 161 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں